بھٹکل:10؍مارچ(ایس اؤ نیوز)انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج ، عبدالباری مولانا ٹرسٹ بھٹکل ، بھٹکل سرکاری اسپتال اور اُڈپی سرکاری اسپتال کے اشتراک سے انجمن انسٹی ٹیو یٹ آف بزنس مینجمنٹ میں خون عطیہ کیمپ کاانعقاد ہوا۔
بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے خون عطیہ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خون عطیہ کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ اُڈپی کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وینا کمار نے بھی خون عطیہ سے صحت پر ہونے والے بہتر اثرات کی جانکاری دی۔
کیمپ میں انجمن کالج کے 100سے زائد طلبا و طالبات نے خون عطیہ کیا۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری ، پرنسپال محسن کے ، سماجی کارکن نذیر قاسمجی ، عبدالخالق دامدا ابو ، ارشاد صدیقہ وغیرہ موجود تھے۔